آواران: اسپیکر بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف مظاہرہ

186

 آواران میں قدوس بزنجو کے خلاف  مظاہرہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلی بلوچستان اور اسپیکر کے درمیان اختلافات اور ان کے حل ہونے کے دعووں کے بعد مظاہرہ کیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز رپورٹ کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے خلاف ان کے آبائی علاقے میں مظاہرہ کیا گیا۔

دو درجن کے قریب مظاہرین نے آواران میں ہونے والے کرپشن اور قدوس بزنجو کے خلاف نعرہ بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ قدوس بزنجو  الیکشن میں منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقے کا دورہ تک نہیں کیا اور ساتھ ہی مظاہرین نے مطالبہ کیا نیب آواران میں ہونے والے کرپشن کی تحقیقات کرئے۔

آواران میں ہونے والے مظاہرین نے الزام لگایا کہ گذشتہ بیس سالوں میں ایک پائی کا ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ، ستر فیصد اسکول اور صحت کے مراکز بند پڑے ہوئے ہیں ۔

قدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان میں برسراقتدار پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور حالیہ کچھ وقتوں سے پارٹی اور بلوچستان حکومت میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔