بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

177

بلوچستان میں رواں سال کا پہلا پولیس کیس سامنے آگیا، 20 ماہ کے بچہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پولیو کیس نصیر آباد کی تحصیل ڈیرہ مراد جمالی سے رپورٹ ہوا ہے جہاں 20 ماہ کے بچہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ بچے کو تین بار ہی پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے جبکہ متعلقہ علاقے میں پولیو وائرس کے اثرات زیادہ ہیں۔ بچے کے سیمپل 3 جنوری کو حاصل کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے معذور بچے – ٹی بی پی رپورٹ

محکمہ صحت کے مطابق سال 2019 میں بلوچستان سے 12 پولیو کیسز رپوٹ ہوئے تھے جبکہ رواں کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔