گوادر : دشت میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری

206

 بلوچستان میں فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں آپریشن ، گھرگھر تلاشی کے علاوہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  گوادر کے علاقے دشت میں پاکستانی  فورسز کی جانب سے زمینی  آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری ہےاور  فورسز کی بڑی تعداد آج سیاہجی پہاڑی سلسلے میں داخل  ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے گذشتہ کئی دنوں سے دشت کے گوادر سے ملحقہ علاقوں کو گھیرے میں لیا تھا اور  آج فورسز کی ایک بڑی تعداد سیاہجی کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوگئ ہے ۔

 واضح رہے کہ فورسز نے گذشتہ کئی دنوں سے مذکورہ علاقے کو گھیرے لیا تھا اور قرب و جوار کے بازاروں میں سرچ آپریشن بھی جاری تھا جہاں مقامی آبادیوں کو کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

تاہم جاری آپریشن میں تاحال کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔