ینگ ڈاکٹرز کا ٹراما سینٹر میں سروسز کا بائیکاٹ

190

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر میں مخصوص ملازمین کی جانب سے ڈاکٹروں کو ان کے مریضوں کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر مینجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر اپنی مکمل نااہلی کا ثبوت دیتے ہوئے بجائے ملازمین کی اصلاح کے ڈاکٹروں کیساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کرتے آرہے ہیں جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی اس تضحیک آمیزی اور مینجنگ ڈائیریکٹر ٹراما سینٹر کا ڈاکٹروں کیساتھ ناجائز رویے کیخلاف احتجاجاً ٹراما سینٹر میں سروسز دینے سے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹراما میں دن رات فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی عزت نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا لہٰذا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ نااہل اور بے اختیار مینجنگ ڈائیریکٹر ٹراما سینٹر کو فی الفور معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ٹراما سینٹر کیلئے ایک قابل اور بااختیار مینجنگ ڈائیریکٹر تعینات کیا جائیں تاکہ دن رات ڈیوٹیز سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سنڈیمن پراونشل ہسپتال کے ایمرجنسی سینٹر میں بدستور اپنی خدمات سرانجام دیتے رہینگے۔