ہرنائی : شاہرگ میں فورسز کا چھاپہ، 2 افراد لاپتہ

128

رات گئے دیر فورسز نے شاہرگ کے علاقے کلی تنگئی میں دو گھروں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے  کلی تنگئی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کر دیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت مامو ولد مراد خان مری اور رضا خان ولد ملا قمبرانی کے نام سے ہوئی ۔

ایک مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ چھاپے سے قبل فورسز نے پورے کلی کو محاصرے میں لیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔