گوادر میں منصوبوں کو کرش سپلائی کرنے والے پلانٹ کو نشانہ بنایا – بی ایل ایف

241

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر میں مختلف منصوبوں اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کو کرش سپلائی کرنے والے پلانٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہفتہ کے روز ضلع کیچ میں تربت کے قریب دیہات بازار میں سی پیک روٹ پر واقع کرش پلانٹ پر سرمچاروں نے حملہ کیا۔ کرش پلانٹ کے ایک لوڈر کو نذر آتش کرنے کے ساتھ پلانٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ کریش پلانٹ سی پیک کے تحت گوادر میں مختلف منصوبوں جیسے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے کرش سپلائی کرتا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ پلانٹ سی پیک روٹ پر واقع ہونے کے ساتھ ایکسپریس وے اور دیگر سامراجی منصوبوں کو کرش سپلائی کرتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس پلانٹ کو نشانہ بنا کر مشینریوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ مقامی ٹھیکیداروں کو کئی دفعہ ریاستی معاون کاری سے باز رہنے کا کہا گیا ہے مگر وہ اب بھی چند عارضی مراعات کیلئے ریاست کے ہمنواء ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ قابض ریاستی منصوبوں میں شامل افراد کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔