کیچ میں فورسز کو نشانہ بنایا – بی ایل ایف

199

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دشت گورگی ندی میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شام کے وقت دشت گورگی کے فوجی کیمپ کو دو اطراف سے راکٹوں اور خودکار اسلحہ سے نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔