کیچ: زامران میں فوجی آپریشن

187

کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز، فورسز کی بڑی تعداد میں زامران میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج علی الصبح فورسز زامران کے مختلف علاقے دشتک، نلونج، اسپیتین گر میں بڑی تعداد میں داخل ہوچکے ہیں اور آپریشن کا عمل جاری ہے، دوران آپریشن لوگوں پر تشدد اور لوٹ مار کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کیچ اور بلیدہ سے دو روز قبل فوج کے قافلے زامران پہنچ چکے تھے اور آج آپریشن میں زمینی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

علاقہ دور دراز، راستوں پر ناکہ بندی اور مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے گرفتاریوں اور دیگر نقصانات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔