کوہلو: ٹڈی دل کے حملے سے گندم کی فصلیں تباہ

184

کوہلو میں ٹڈی دل کے حملے سے گندم کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس سے کسانوں کو مالی نقصانات اٹھانے پڑرہے ہیں۔

ضلع کوہلو میں گذشتہ ہفتے سے ٹڈی دل کی دوسری کھیپ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے کوہلو پہنچ گئی ہے جس سے گندم، پیاز اور دیگر فصلیں شدید متاثر ہوئے ہیں۔

کوہلو میں اوریانی، کُنل، ماوند، تمبو، کاہان، سردار شہر سمیت ملحقہ علاقوں کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔ زمینداروں اور کسانوں کے مطابق صوبائی و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں جس سے ہماری فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں صوبائی و ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کے خلاف فوری اقدامات کرے۔