کوہلو: تعمیراتی کمپنی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا – یو بی اے

227

کرمووڈھ کے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نام پہ لوٹ مار کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز پانچ بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو اور سبی کے درمیانی علاقہ کرمووڈھ کے مقام پہ قابض ریاست کے تعمیر و ترقی کے نام پہ لوٹ مار کرنے والے اہلکاروں کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی وسائل کو لوٹنے والے کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو متعدد بار تنبیہ کرنے کے باوجود بھی وہ سرکاری سرپرستی میں اپنے اس گھناونے عمل کو ترک نہیں کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں کو بھی بلوچ قومی وسائل کو لوٹنے اور بلوچ سرمچاروں کو نقصان دینے کے لیے لیویز سمیت لوٹ مار کرنے والے مختلف کمپنیوں اور ایجنسیوں میں چند ہزار روپے کے تنخواہ پہ اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں، یہ سب ہمارے نشانے پہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قوم ، بلوچ قومی وسائل اور بلوچ قوم کے مفادات کو نقصان دینے والے ہر عمل کی شدت سے مزاحمت کرینگے۔