کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- براس

396

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ ایک بیان میں کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ براس کے سرمچاروں نے کولواہ میں مادگ کلات کے مقام پر پاکستانی فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوجی آپریشن میں مصروف تھے۔

چار بلوچ مسلح جماعتوں بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچ ریپبلکن آرمی اور بلوچ ریپبلکن گارڈ کے اتحاد براس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان بلوچ خان نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج پر سرمچاروں نے اس وقت حملہ کیا، جب دشمن فوج کولواہ میں آپریشن کرکے گھروں پر دھاوا بول کر خواتین کو حراست میں لینا چاہ رہے تھے، جس کو سرمچاروں نے ناکام بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ بزدل دشمن فوج نہتے بلوچ خواتین پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کررہی تھی، ایسے واقعات روز اول سے جاری ہیں اور حالیہ سالوں میں ان میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچ سرمچار عالمی جنگی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے نہتے شہریوں، خاص طور پر خواتین و بچوں کو نشانہ بنانے سے اجتناب کرتی رہی ہے، لیکن اگر دشمن نہتے بلوچ خواتین و بچوں کو اسی طرح نشانہ بنانے کی پالیسی پر گامزن رہے گا، پھر بلوچ حرمت و نہتے شہریوں کے دفاع کیلئے ہم انتہائی قدم اٹھانے تک تیار ہونگے۔