کولواہ: مسلح افراد اور فورسز میں جھڑپ

255

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کولواہ میں مادگ کلات کے مقام پر ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اہلکار علاقے میں آپریشن میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔