سردیوں کے موسم میں اکثر و بیشتر کوئٹہ میں گیس لیکج سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ارباب کرم خان روڈ میں کمرے میں گیس بھرنے سے تین افراد جانبحق جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
جانبحق افراد میں مہراب ولد باور خان سمالانی ،رحمت اللہ ولد واستی لاشاری اور محمد عالم ولد واستی شامل ہیں جبکہ بےہوش ہونے والے افراد نام قربان علی ولد بلال احمد دلاور بتائے گئے۔
خیال رہے کہ سوئی گیس انتظامیہ کی جانب سے اخبارات و دیگر ذرائع سے عوام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے ، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے یہ شکایت بھی سامنے آجاتی ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی حادثات کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔