کوئٹہ: خواتین و بچوں سمیت چھ افراد جبری طور لاپتہ

347

نصیر آباد سے کوئٹہ علاج کی غرض سے آنے والے بگٹی قبیلے کے خواتین و بچوں سمیت چھ افراد پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق تین خواتین اور ایک بچے سمیت چھ افراد کو کوئٹہ ہزار گنجی بس اڈے سے فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا۔

لاپتہ کیئے گئے افراد کی شناخت سات سالہ امین ولد حاجی دوست علی بگٹی، ساٹھ سالہ حاجی دوست علی ولد ملوک بگٹی ، اسی سالہ فرید بگٹی، عزتوں بی بی بنت ملحہ بگٹی، مراد خاتوں بنت نزغو بگٹی اور مہناز بی بی بنت فرید بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اغوا شدہ افراد کوئٹہ میں علاج کی غرض سے نصیر آباد سے آئے ہوئے تھے جنہیں خفیہ اداروں اور پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے ہزار گنجی کے بس اڈے سے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے حکومتی حکام اور سیاسی و سماجی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ خواتین کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔