کاہان میں فورسز پر حملے کی اطلاع

251

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کاہان میں پاکستانی فورسز کے گشتی ٹیم کو مسلح افراد نے بم دھماکے سے نشانہ بنایا ۔

تاہم  پاکستان کی عسکری حکام نے فورسز پر حملے کی تصدیق یا تردید تاحال نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ مسلح گروپس قبول کرتے ہیں ۔