ڈیرہ اسماعیل خان: پی ٹی ایم کارکن سلطان سلیمان گرفتار

211

ڈی آئی خان سے پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے اہم کارکن کو گرفتار کرلیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے سرگرم کارکن سلطان سلیمانخیل کو تھانہ صدر پولیس نے ٹانک روڈ سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پہلے سے ایک مقدمہ درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔

پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے ابھی تک پولیس کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر پی ٹی ایم کے کارکن ان الزامات کو من گھڑت قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔