ڈھاڈر : کاروکاری کے الزام میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

251

ڈھاڈر ،نصیر آباد اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر کاروکاری کے الزام میں قتل کی وارداتیں ہوتی  رہتی ہیں جن کا زیادہ تر نشانہ خواتین ہی ہوتے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سبی میں ڈھاڈر کے قریب کوٹ رئیسانی میں سیاہ کاری کے الزام خاتون کو قتل کردیا گیا۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق  مولا بخش جتوئی نے اپنی بیوی کو قتل کرکے موقع سے فرار ہوگیا۔

لاش کو انتظامیہ نے قریبی ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا اور ملزم کے تلاش شروع کردی ۔