چمن: لیویز فورس کا اسلحہ اسمگلنگ ناکام بنانے کا دعویٰ

209

لیویز فورس نے چمن میں کارروائی کرکے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے – حکام

ڈی سی قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق الرحمٰن نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں رسالدار میجر حاجی ہاشم کاکڑ، تحصیلدار دریا خان، لیویز انچارج عبدالہادی، صوبیدار محراب خان بھی موجود تھے۔

حکام کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ مسلم باغ غنڈہ مڑہ کے علاقے میں فورسز کی کارروائی کے دوران افغانستان سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق ملزمان 1200 کارتوس، 7.62 جی تھری اسنائپر گن کے راؤنڈ اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے کسی صورت اسلحہ کی اسمگلنگ نہیں کرنے دیں گے، علاقے میں امن و امان کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، علاقے کو اسلحہ سے پاک بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔