پنجگور/کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص ہلاک، 1 زخمی

234
وقار سرور

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی وقار ولد سرور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ حملہ آور موقعے سے فرار ہوگئے۔

دریں اثنا کوئٹہ میں خدائیداد چوک عمران میرج ہال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت 22 سالہ احسان اللہ ولد محمد خان خلجی سکنہ ترین روڈ کوئٹہ سے ہوئی ہے۔