پنجگور/پشین: فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جانبحق

202

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور پشین میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے شاپاتان میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بیٹا جابحق اور باپ زخمی ہوگئے تاہم فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء پشین میں یارو کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چرواہا جانبحق ہوگیا۔