پنجگور سے نوجوان جبری طور پر لاپتہ

310

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اصیل ولد اسماعیل سکنہ سردرو پنجگور کو گذشتہ روز دوپہر کو مسلح نقاب پوش افراد نے امان اللہ نامی شخص کے ڈیزل منڈی سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اصیل گذشتہ ایک سال سے اسی منڈی میں کام کرکے اپنا گھر چلا رہا تھا۔

خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جبکہ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کا موقف ہے کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں سمیت ان کی تشکیل کردہ ڈیتھ اسکواڈ گروپس ملوث ہیں۔