پنجگور: سی پیک روٹ پر فورسز کو نشانہ بنایا – بی آر اے

234

سی پیک روٹ کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا – بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح پنجگور سرادوک میں سی پیک روٹ کی حفاظت کیلئے قائم فرنٹیر کور کی چیک پوسٹ کو راکٹوں و خود کار اسلحہ سے نشانہ بناکر فورسز کے دو اہلکار ہلاک و متعدد زخمی کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد ہمارے سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں کی جانب روانہ ہوئے تو فورسز نے درجنوں گاڑیوں میں سرمچاروں کا گیھراو کرنے کی کوشش کی اور ان پر حملہ کیا، جوابی حملے میں سرمچاروں نے فورسز کو پسپا کردیا اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری مسلح کاروائیاں وطن کی آزادی تک جاری رہینگے۔