پنجگور: سی پیک روٹ پر فورسز پر حملہ

247

مسلح افراد نے علی الصبح سی پیک روٹ پر فرنٹیئر کور کے اہکاروں پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں پنجگور شہر کے قریب سی پیک روٹ پر قائم فرنٹیئر کور چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے کے بعد فورسز کی مدد کیلئے اضافی نفری پہنچ گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے فورسز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔