پنجگور: بس کی ٹکر سے دو افراد جانبحق

178

مسافر بس کی ٹکر سے دونوں افراد موقع  پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے ناگ کے قریب مسافر بس نے ایک رکشے کو کچل دیا جس کے سبب رکشے میں سوار دونوں افراد موقع پہ جانبحق ہوئیں۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت رمضان اور رحیم بخش کے نام سے ہوئی ۔

مسافر بس پنجگور سے کوئٹہ جارہا تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جانبحق افراد کا تعلق سوراب کے علاقے گدر سے ہے۔

بلوچستان میں تنگ و خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں ، تاہم حادثات کی ایک بنیادی وجہ بس  ڈرائیوروں کی لاپرواہی کو قرار دیا جاتا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں کے درمیان چلنے والے بسوں کے ڈرائیور نشے کے عادی ہیں ۔

تاہم آئے روز کے حادثات کے باوجود حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی موثر اقدامات دیکھنے میں آ رہا ہے ۔