نوشکی: کینسر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

228

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کینسر کے مرض نے ہڑتالیس گھنٹوں کے دوران دو نوجوانوں کی جان لے لی۔

نوشکی کے نواحی علاقے بیدی ڈاک سے تعلق رکھنے والا نوجوان خالق داد گذشتہ روز دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

ٹی بی پی نمائندے کے مطابق کراچی میں زیرعلاج کینسر کے مرض میں مبتلا بیدی ڈاک سے تعلق رکھنے والے نوجوان خالق داد کینسر مرض سے زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔

اس سے ایک روز قبل نوشکی سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان محمد اقبال کینسر کے مرض مبتلا دوران علاج کراچی میں انتقال کر گئے۔

یاد رہے کینسر جیسا موذی مرضِ اور اس کے اثرات بلوچستان میں تیزی سے پھیل رہے ہیں اب تک بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کینسر کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

بلوچستان میں سرکاری کینسر ہسپتال نہ ہونے کے باعث لوگوں کو بروقت علاج معالجے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے متاثرین کے لیے چند مہم چلاکر ان کی مدد کی جاتی ہے۔

مزید برآں بلوچستان میں کینسر کے بڑھتے مرض کے حوالے سے سماجی حلقے سوالات اٹھانے کیساتھ حکومتی عدم توجہ پر تنقید کررہے ہیں اور بلوچستان میں کینسر ہسپتال قائم کرنے سمیت مرض کے تدارک کیلئے دیگر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔