نوشکی : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

218

بلوچستان میں ایک طرف جہاں چند ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہورہے ہیں وہی دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے نوجوان پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ بھی ہورہے ہیں ۔

ٹی بی پی کو موصولہ رپورٹ کے مطابق ایک سال دو ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں نوشکی کے علاقے مل سے لاپتہ ہونے والا ضیاء الحق ولد میر امام بخش ماککی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ دن بدن گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرتا جارہا اور ان ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں لاپتہ کے لواحقین گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج کررہے ہیں ۔