نوشکی : شوراوک میں افغان سرحدی فورسز کیمپ پر حملہ

1069

جنوبی صوبے کندھار کے سیکیورٹی زرائع نے دعوی کیا کہ مسلح افراد کے حملے کو پسپا کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار کے ضلع شوراوک میں گذشتہ رات سرحدی فورسز کے دو چیک پوسٹوں پر   مسلح شدت پسندوں نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا ۔

حملے میں دو طرفہ جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔

شوراوک کے دو مقامات بادی غونڈی اور سرحدی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا ۔

دوسری جانب کندھار صوبے کے پولیس سربراہ تادین خان اچکزئی نے دعوی کیا فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ آوروں کا تعلق پنجاب  اور کشمیر سے تھا اور حملے میں افغان فورسز کے ہاتھوں 28 شدت پسند مارے گئے اور پولیس سربراہ کے مطابق مارے گئے تمام شدت پسندوں کی لاشوں ڈیورنڈ لائن کے دوسری جانب منتقل کر دیا گیا ۔

تاہم آزاد زرائع سے کندھار پولیس سربراہ کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔