بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تلور کےغیر قانونی شکار کیلئے جانے والے 7 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے گئے۔
ڈی سی نوشکی عبدالرزاق ساسولی نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار افراد قطر کے باشندے ہیں، یہ غیر ملکی بغیر این او سی اور بغیر لائسنس تلور کا شکار کرنے جارہے تھے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے بتایا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی باشندوں کو نوشکی کے علاقے کیشنگی میں لیویز نے حراست میں لیا اور پھر سرکٹ ہاؤس نوشکی منتقل کردیا گیا۔
ادھر ايک اور قطری شیخ کی جانب سے شکار کے ليے ایک لاکھ 31 ہزار ڈالر کا چالان جمع کرادیا گیا ہے جن ميں سے ايک لاکھ ڈالر تلور جبکہ 31 ہزار ڈالر عقاب کے شکار کے ليے ہيں۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے 100 تلوروں کے شکار کے ليے ایک لاکھ ڈالر جبکہ ایک فالکن کےليے 1000 ڈالر فیس رکھی ہے۔