میر گل خان نصیر نے مشعل راہ بن کر نوجوانوں کی رہنمائی کی – نزیر بلوچ

278
فوٹو: باسط شیخی

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے قومی شاعر و ادیب سیاستدان میر گل خان نصیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر گل خان نصیر نے بیک وقت شاعری، سیاست و صحافت کے ذریعے قوم کے لئے رہنما اصول مرتب کیے، میر صاحب کی شاعری حقیقی معنوں میں بلوچ سیاست تہذیب و تمدن اور نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے انہوں نے اپنے جدید ترقی پسند شاعری کے بنیاد پر ناصرف بلوچی زبان کو عظیم کتابوں کو تعفہ دیا بلکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو شعور، حقیقی علم و زانت سے رہنمائی کی اور انہیں مشعل راہ دکھائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ادبی خدمات کے ساتھ میر گل خان نصیر کے سیاسی خدمات بھی بلوچ قوم و بلوچ وطن کے لئے اہمیت کا عامل ہے نیشنل عوامی پارٹی کی جدوجہد ہو ایک اس وقت کی ترقی پسند سوچ ہو میر صاحب نے ہرسطح پر سیاسی کارکن کے عظمت کو برقرار رکھا اور ایک قومی رہنما کے طور پر جیل و زندان اور مشکلات کا مقابلہ کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات و چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے میر گل خان نصیر کے افکار کو سیاسی کارکنوں ادیبوں کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ فرسودہ قبائلی سرکاری خوشامدی طرز عمل کی نفی کی جاسکے حقیقی بنیادوں پر قومی مقاصد کے لئے جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ہم قومی نظریاتی سیاست کے اہم شخصیات کے سیاسی و ادبی فکر پر عمل کرکے ہی متحد ہوسکتے ہے بی ایس او مَلک الشعرا میر گل خان نصیر کے افکار کو قومی سیاست کے لئے مشعل راہ سمجھتی ہے۔