مچھ/خضدار: فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جانبحق

160

بلوچستان کے علاقے مچھ اور خضدار میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل مچھ کے قریب جاتے ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات گیارہ بجے جیل کی جانب ایک شخص کو رات کی تاریکی میں آتا دیکھ کر حملہ آور سمجھ کر سینٹرل جیل مچھ کی انتظامیہ کے اہلکار نے شدید فائرنگ کی جس سے وہ شخص موقع پر جانبحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جیل انتظامیہ نے ایک مشکوک شخص کو ہینڈز اپ کرنے کا کہا لیکن وہ شخص نہ رکا جس کے باعث اس پر فائرنگ کی گئی۔

دریں اثنا خضدار کے علاقے باجکی میں شادی میں فائرنگ سے دولہے کا والد پیر محمد ولد داد محمد بزنجو گولی لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا۔