لورلائی/پشین: فائرنگ کے واقعات، خاتون جانبحق

288

لورلائی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصوک ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین اور لورالائی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے جن ایک خاتون جانبحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں نوروز خان مری نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثناء پشین میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم فائرنگ سے گاڑی میں موجود افراد محفوظ رہے۔