عیسیٰ بلوچ و ابراہیم بلوچ سرزمین کی آزادی و دفاع کی جنگ میں جام شہادت نوش کی – بی ایل ایف

388

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بدھ کے روزکولواہ کے علاقے بدرنگ میں فوج کے ساتھ دو بدو لڑائی میں سیکنڈ لیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ عرف سمیر بلوچ اور ابراہیم بلوچ عرف دیدار بلوچ شہید ہوئے اور پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بدھ کی صبح ایک گشتی ٹیم تنظیمی مشن پر تھا کہ بدرنگ کے مقام پر فوجی قافلے کے ساتھ ان کا آمنا سامنا ہوا اور جھڑپ شروع ہوئی، فوج نے گشتی ٹیم کو گھیرنے کی کوشش کی لیکن سیکنڈ لیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ عرف سمیر بلوچ اور ابراہیم بلوچ عرف دیدار بلوچ اور ساتھیوں نے بہادری سے مقابلہ کرکے اپنے ساتھیوں کو حصار سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوئے اور عیسیٰ بلوچ اور ابراہیم بلوچ سرزمین کی آزادی و دفاع کے جنگ میں جام شہادت نوش کرکے ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے۔ بی ایل ایف اپنے عظیم جہدکاروں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے یہ عہد کرتا ہے کہ تنظیم قوم کی مدد واعانت سے شہدا کا مشن پورا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹوں تک جاری اس جھڑپ میں دشمن کی تعداد بہت ہی زیادہ تھا لیکن بلوچ جانثاروں سمیر بلوچ اور دیدار نے بہترین حکمت عملی اور بہادری سے جنگ لڑتے ہوئے دشمن کے متعدد سپاہی ہلاک وزخمی کئے اور اپنے باقی ساتھیوں کو بحفاظت حصار سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور خود شہید ہوگئے۔ گشتی ٹیم کے دیگر ساتھی ا س وقت محفوظ مقام پر پہنچ چکے ہیں اور تنظیم سے رابطے میں ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ سیکنڈ لیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ بی ایل ایف کے پلیٹ فارم پر بلوچ قومی آزادی کے جنگ میں سرگرم عمل تھے۔ شہید نہایت بہادر اور جفاکش سرمچار تھے۔ انہوں نے کولواہ، بلیدہ، بالگتر، ہیرونک، پنجگور، پروم کے مختلف محاذوں پر دشمن کے خلاف جنگوں میں حصہ لیا اور ہر جنگ میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سیکنڈ لیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ کی بہادری، جفاکشی اور جنگی ہنر کے ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنظیم میں انہیں سیکنڈ لفٹنینٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ، انہوں نے اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد مختلف محاذوں اور تنظیم کے کیمپ اور ساتھیوں کے خدمت میں شبانہ روز محنت سے کام کیا اور جدوجہد میں انمٹ نقوش چھوڑ دیئے۔

گہرام بلوچ نے کہا دیدار بلوچ تنظیم میں بحیثیت سپاہی خدمات سرانجام دے رہے تھے ، انہوں نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے دشمن کے خلاف متعدد محاذ پر متعدد جنگوں میں حصہ لیا اور بلوچ قومی تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سیکنڈ لیفٹنینٹ عیسیٰ بلوچ عرف سمیر بلوچ اور ابراہیم بلوچ عرف دیدادبلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں اوریہ عہد کرتے ہیں کہ شہدا کا پورا مشن کریں گے۔