پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کی جانب سے سندھ کے سیاسی قومی کارکنان کی گرفتاری اور گمشدگی کے عمل کو پھر سے تیز کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جیئے سندھ متحدہ محاذ کے چیئرمین شفیع برفت نے سندھ میں جبری گمشدگیوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
واضح رہے سندھ بھر میں درجنوں سیاسی کارکنان سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جبری گمشدگی کا شکار ہے جس کے حوالے سے مختلف اوقات میں مظاہرے کیئے جاچکے ہیں۔
شفیع برفت نے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور یورپی یونین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستانی ریاست کی سفاکیت، بربریت اور اسٹیٹ ٹیررزم کا نوٹس لیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جیئے سندھ متحدہ محاذ قومی کارکنان کی گرفتاری اور جبری گمشدگی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
خیال رہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ سے پانچ سیاسی کارکنان جبری طور لاپتہ کیئے جاچکے ہیں جن میں جیئے سندھ تحریک کے قائم مقام سربراہ عبدالفتاح چنہ بھی شامل ہے جبکہ جبری گمشدگیوں کیخلاف وائس فارمسنگ پرسنز آف سندھ نے احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔