شاہرگ و مارگٹ : تین دن میں 9 کانکن جانبحق

161
File Photo

 کوئٹہ اور شاہرگ کی کوئلہ کانوں میں 3روز کے دوران حادثات میں 9کانکن جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ معدنیات حکام کے مطابق کوئٹہ اور شاہرگ کی کوئلہ کانوں میں پچھلے تین روز کے دوران تین حادثات ہوئے ہیں۔

کوئٹہ کے علاقے مارواڑ کے نواحی علاقے سرکی کوچ کی کوئلہ کان میں گیس کے دھماکے میں پانچ کان کن محمد یونس،موسی خان، قاسم ،رجب اور نواز جانبحق  ہوئیں ۔

جانبحق  ہونے والے کان کنوں میں چار کا تعلق افغانستان سے ہے، مارواڑ کی ایک اور کوئلہ کان میں تودہ گرنے سے تین کان کن سید نبی،رمضان اور حبیب اللہ جان بحق ہوئے ان کان کنوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کان کن عبدالغفار بھی جانبحق ہوا۔

محکمہ معدنیات نے بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حالیہ حادثات کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔