رخشان: تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ

285

بلوچستان کے علاقے رخشان میں مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے نشانہ بنایا ہے۔

ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق رخشان کے علاقے ناگ اور گچک درمیان کنڈگ کے مقام پر مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کو نشانہ بناکر مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا ہے۔

مذکورہ روڈ پر گذشتہ ایک مہینے سے کام جاری تھا جس کو مسلح افراد نے کنڈگ کے پہاڑی علاقے میں نشانہ بنایا، حملے کے باعث سڑک پر کام رکھ گیا۔

حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حملے کی ذمہ کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل سڑکیں تعمیر کرنے والی کمپنیوں سمیت تیل و گیس تلاش کرنے والے پروجیکٹس کو بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔