رخشان: تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر اے

218

مقامی ٹیھکیداروں کو پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں وہ جنگی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے گریز کریں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز رخشان کے علاقے گچک اور ناگ کے درمیانی علاقے کنڈگ کے مقام پر سڑک تعمیر کرنے والے مقامی سرکاری کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے ایک سرکاری بلڈوزر سمیت مشینری کو آگ لگادی جبکہ کیمپ میں موجود تین مقامی افراد کو گرفتار کرکے تنبیہ کے بعد موقع پر ہی رہا کردیا گیا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی مقامی ٹیھکیدارں کو تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ بلوچستان کے جنگی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر سے اجتناب کریں کیونکہ ریاستی فوج ان سڑکوں کو سول آبادیوں کے خلاف آپریشنوں میں استعمال کرنے سمیت بلوچ وسائل کے لوٹنے کیلئے استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دوبارہ مذکورہ سڑک کو تعمیر کرنے کی کوشش کی گی تو مقامی ٹیھکیداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔