راشد حسین کی بازیابی کےلئے 26 دسمبر کو کراچی میں مظاہرہ ہوگا

281

چھبیس دسمبر 2019 کو انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیملی کی طرف سے کراچی میں مظاہرہ اور سوشل میڈیا کمپین کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

چھبیس دسمبر کو انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کی متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی بعد ازاں غیر قانونی طور پر پر پاکستان حوالگی کو ایک سال پورا ہورہے ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو راشد حسین کو شارجہ سے متحدہ عرب امارات کی حفیہ اداروں نے جبرا لاپتہ کرکے حبس بے جا میں رکھا اور کئی ماہ تک ٹارچر کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تاہم راشد حسین کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔

راشد حسین کی غیر قانونی گمشدگی کے خلاف بیرون ملک سمیت بلوچستان میں کئ احتجاج ہوے ہیں اور راشد کی بوڑھی ماں اپنے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر دروازے پر دستک دے چکی ہیں لیکن ابھی تک ریاست پاکستان اور اسکے ادارے راشد حسین کو بغیر کسی جرم کے پابند سلاسل کیے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں 26 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور سوشل میڈیا کمپین کا انعقاد کیا جارہا ہے
راشد حسین کی والدہ اور بہن بانک فریدہ نے کراچی اور گردونواح کے بلوچ سندھی عوام اور انسان دوستوں سے مظاہرہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔