دکی: کوئلہ کان حادثے میں مزدور جانبحق، 1 زخمی

252

 بلوچستان کےعلاقے دکی میں کوئلہ کی کان مٹی کا تودہ گرنے کے باعث بیٹھ جانے سے مزدور اندر پھنس گئے جن میں سے ایک جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دکی میں کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کیلئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ انسپکٹر مائنز دوست محمد نے بتایا کہ دکی کی کان کے اندر دو کانکن پھنسے ہوئے تھے۔ کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے کانکنوں میں سے ایک کان کن کی لاش جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔

جاں بحق کانکن کی شناخت ملاازل ولد نواز خان کے نام سے ہوگئی ہے اور اس کا تعلق سنجاوی کے علاقے سے ہے۔ لاش  اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔