کوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق دکی میں کوئلہ کان میں ٹرالی لگنے سے افغانستان کے رہائشی ایک مزدور جانبحق دو زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جانبحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال دکی منتقل کردیا گیا جن کی شناخت صالح محمد عبدلودود اور محمد شفیع کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بهی بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص دکی ، مارگٹ ، شاہرگ و آس پاس کےکوئلہ کانوں میں حفاظتی انتظامات و اقدامات نہ ہونے کے سبب حادثات میں آئے روز وہاں پہ کام کرنے والے مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتےہیں ۔
پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما حاجی عبدلرزاق نے کان حادثوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتظامیہ کا نا اہلی ہے کہ گذشتہ دس روز سے ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز کا پوسٹ خالی ہے ، محمکہ کی غفلت کی وجہ کسی اور آفیسر کو چارج نہیں دیا گیا جس کے وجہ سے مائنز مزدور اور مائنز اونر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر کسی دوسرے مائنز آفیسر کو چارج نہیں دیا گیا تو ہزاروں مائنز اونرز احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی ذمہداری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔