خیبر پختونخواہ: مسلح افراد کی فائرنگ، 2 فورسز اہلکار ہلاک

177

خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹانک کے مانجی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو فرنٹیئر کور اہلکار ہلاک ہوئے جن کی شناخت محسن اور یاسین کے ناموں سے ہوئی اور دونوں اہلکاروں کو نماز جمعہ کے بعد نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال آج صبح ٹانک کے تھانہ گومل کی پولیس وین جوکہ معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے انہیں دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او عنایت سمیت چھ پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے جوابی حملے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔