خیبر پختونخواہ: انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ

110

 خیبر پختونخواہ میں لکی مروت کے تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو حملہ ہوا ہے تاہم حملے میں  پولیو رضاکار محفوظ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت کی تحصیل نورنگ ہاتھی خان کلہ میں اس وقت خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑالیا جب علاقے میں انسداد پولیو مہم جاری تھی۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا نشانہ انسداد پولیو ٹیم تھی لیکن حملہ آور نے خود کو ٹیم سے تھوڑے فاصلے پر ہی اڑا لیا، پولیو ٹیم بالکل محفوظ ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او لکی مروت قاسم خان کے مطابق خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم جاری تھی، سیکیورٹی انتظامات انتہائی فول پروف تھے جس کی وجہ سے خودکش حملہ آور اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔