خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ

431

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی، مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، سابق وزیر اعلیٰ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی درمیانی شب تحصیل زہری کہن کے علاقے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی رہائشگاہ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ذرائع نے بتایاکہ فائرنگ کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد فائرنگ کرنے والے افراد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس حوالے سے جب لیویز تحصیلدار زہری سے رابطہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا واقع جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ درج کرنے ہمارے پاس نہیں آیاہے۔

واقعے سے متعلق نواب ثناء اللہ خان زہری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات کو میری رہائشگاہ تحصیل زہر پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔