خاران: دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

284

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں گذشتہ روز خاران میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نوروز مسکانزئی کے گھر کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوروز مسکانزئی پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ایماء پر لوگوں کو ریاستی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں حصہ لینے پر مجبور کرتا رہا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو اس نوعیت کے ریاستی پروگراموں کیلئے استعمال کرتا رہا ہے۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ نوروز مسکانزئی کے گھر پر حملہ ایک وارنننگ ہے کہ اس طرح کے پروگراموں سے دور رہے، بعض نہ آنے پر ہم اپنے حملوں کی نوعیت شدید کرینگے جس پر نقصان کا ذمہ دار وہ خود ہونگے۔