تمپ: دکانوں میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی، 7 دکانوں کو نقصان

139

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں دکانوں میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ سات دکانیں آگ کی لپیٹ میں آنے سے راک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آگ پٹرول کی ڈپو میں کھڑی گاڑی میں لگی جس نے میوزک سینٹر اور اسٹیشنری سمیت ساتت دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ کی زد میں آنے سے دو افراد لیاقت محمد عمر سکنہ زہری اور سلمان سکنہ ملک آباد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں آگ کی لپیٹ میں آنے سے دو گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی جل گئی۔

زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ انتظامیہ مزید کاروائی کررہی ہے۔