تربت : ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات

229

تربت میں ڈکیتی کی ایک اور واردات کے باوجود پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق تربت کے نواحی علاقے نوک آباد میں گذشتہ رات ڈاکوﺅں نے ایک گھر میں گھس کر خواتین سمیت گھر کے تمام افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور وہاں سے 22 مثقال سونا،55 ہزار روپے نقدی اور تین زیر استعمال موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

واضح رہے کہ ایک ہی ہفتے میں یہ ڈکیتی کی دوسری بڑی واردات ہے اس سے دو دن قبل ڈاکو تربت کے نواحی علاقے کلگ بگ میں گن پوائنٹ پر ایک گھر کا صفایا کرچکے تھے ۔

تربت شہر میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے پے در پے ہونے والے ڈکیتی کے واقعات پر شدید تشویش ظاہر کیا جارہا ہے تاہم پولیس اب تک ڈکیتی کے کسی بھی واقعہ کا سراغ لگانے اور مجرموں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پولیس کی گشتی ٹیمیں رات کو تک شہر سمیت مختلف علاقوں میں گشت پر مامور ہیں ۔