بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے ڈیرہ اللہ یار کے سینئر صحافی جاوید دھرپالی پر قاتلانہ حملے مذمت کی ہے اور حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
بی یو جے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دسمبر کو ڈیرہ اللہ کے مقامی صحافی اور ہفت روزہ حقّل کے مدیر جہانگیر خان عرف جاوید دھرپالی پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کے دفتر جاکر قاتلانہ حملہ کیا جس سے نہ صرف وہ شدید زخمی ہوئے بلکہ ہفت روزہ حقّل کے رفتر کو توڑ پھوڑ سے بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بیان میں ایک بار پھر واضع کیا گیا ہے کہ اگر کسی گروہ یا تنظیم کو کسی بھی صحافی یا ادارے سے کوئی شکایت ہے تو وہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس یا پریس کلب کوئٹہ کی قیادت سے رابطہ کر کے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بی یو جے جاوید دھرپالی پر قاتلانہ حملے کو ایک غیر انسانی فعل سمجھتی ہے اور متعلقہ حکام سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے کیونکہ تین ہفتے گزرنے کے باوجود ملزمان کا گرفتار نہ ہونا باعث تشویش ہے بلکہ مقامی انتظامیہ کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔