بہاولپور سے لاپتہ بلوچ نوجوان بازیاب

168

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد طالب علموں کو پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر بہاولپور سے چھ ماہ قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا طالب علم یاسین بشام بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

خاندانی زرائع کے مطابق چھ ماہ تک لاپتہ ہونے والے  یاسین گذشتہ رات گیارہ گھر پہنچ گئے ۔

‏واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس وقت ہزاروں کی تعداد میں بلوچ بالخصوص طالب علم پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوچکے ہیں ۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے بلوچستان و بیرون ممالک مختلف بلوچ سیاسی جماعتیں و طلباء  و انسانی حقوق کے تنظیموں کی جانب احتجاجی مظاہروں کے علاوہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے۔