بولان میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

206

گیس پائپ لائن کو تباہ کیا جبکہ جھڑپ میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیئے – مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات ضلع بولان میں سراج آباد کے مقام پہ گیس پائپ لائن کو ہمارے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے کراچی اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے قریبی چوکی سے اہلکاروں نے ہمارے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس سے دوبدو دو گھنٹے تک جنگ جاری رہا، سرمچاروں نے ایف سی کے دو اہلکاروں کو موقعے پہ ہلاک کر دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قومی ذخاہر کو کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں ہے خواہ وہ علاقائی ٹھیکیداروں کی شکل میں ہو یا قابض کے فورسز کے سرپرستی و نگرانی میں لوٹے جارہے ہو۔

مزار بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔