بولان: دھماکے سے گیس پائپ لائن تباہ

398

بلوچستان کے ضلع بولان میں زور دار دھماکہ، دھماکے کے ذریعے سوئی سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے بلوچستان کے ضلع بولان سے گزرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سوئی سے کراچی کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔