بولان : دو مقامات پہ فورسز چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع

323

فورسز چیک پوسٹوں پر بولان کے دو مختلف مقامات پہ ہوئیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے بولان میں مسلح افراد نے دو مختلف مقامات پہ پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پہلا حملہ سانگان کے علاقے دربی میں اور دوسرا حملہ جالڑی میں سورڈانگ کے مقام پہ ہوا ۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے تاحال کوئی تردیدی یا تصدیقی بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں جن کی ذمہ بلوچ مسلح تنظیم قبول کرتی ہے ، تاہم آج کے حملے کی تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں ۔